ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا میں کپل شرما کے نئے  کیفے پر فائرنگ، خالصتانی دہشت گرد ہرجیت نےذمہ داری قبول کرلی

کینیڈا میں کپل شرما کے نئے  کیفے پر فائرنگ، خالصتانی دہشت گرد ہرجیت نےذمہ داری قبول کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: بھارتی معروف کامیڈین کپل شرما کےکینیڈامیںحال ہی میں کھولے گئے کیفے پرفائرنگ کے واقعہ کی خالصتانی دہشت گرد  ہرجیت نے ذمہ داری قبول کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما کے حال ہی میں کینیڈا میں لانچ ہونے والے ’کپس کیفے‘‘ پر حملہ کیا گیا ہے،کیفے پر کم از کم 9 گولیاں چلائی گئیں جس کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔
 واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم یہ واقعہ اس وقت مزید سنگین صورت اختیار کر گیا جب بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کالعدم تنظیم بابا خالصہ انٹرنیشنل سے تعلق رکھنے والےہرجیت سنگھ لڈی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

اطلاعات کے مطابق ہرجیت سنگھ کی جانب سے یہ اقدام مبینہ طور پر کپل شرما کی جانب سے دیے گئے کچھ بیانات کے خلاف ردعمل کے طور پر کیا گیا۔
 کپل شرما اس واقعے کے بعد شدید پریشانی کا شکار ہیں اور اس پر ردعمل دینے سے گریز کر رہے ہیں۔