ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعتہ المبارک: آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

جمعتہ المبارک: آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :جمعتہ المبارک ،  آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی۔

  آئی جی پنجاب  کا کہنا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اہم مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائیں،معاشرے کی اصلاح، امن و انصاف کی فراہمی میں ممبر و محراب کا اہم کردار ہے، ڈی پی اوز ،سینئر افسران جمعتہ المبارک کے موقع پر علاقائی مساجد کا دورہ کریں،پولیس افسران نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں، آئی،معاشرے کی اصلاح، تعمیر و ترقی میں مساجد کی ضرورت اور افادیت انتہائی اہم ہے۔

اُن کا مز ید کہنا تھا کہ سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کے گھر کی دہلیز پر مسائل سن کر حل کریں،شہریوں کو پولیس کی طرف سے دی جانیوالی خدمات ،سہولیات سے آگاہ کیا جائے۔