ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آئمہ بیگ نے مداحوں کو خبردار کردیا

  پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں کو اُن کے نام سے منسوب انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن ایپ ’’اسنیپ چیٹ‘‘ کے جعلی اکاؤنٹ سے خبردار کردیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں کو اُن کے نام سے منسوب انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن ایپ ’’اسنیپ چیٹ‘‘ کے جعلی اکاؤنٹ سے خبردار کردیا۔

آئمہ بیگ کا اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنے نام سے منسوب جعلی اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے حیرت ہورہی ہے کہ لوگ ایک غیرتصدیق شدہ اکاؤنٹ کو میرا اکاؤنٹ کیسے سمجھ سکتے ہیں۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میری نظر میں ’’اسنیپ چیٹ‘‘ ایک نامناسب ایپ ہے، میرا اس ایپ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور نہ ہی میں مستقبل میں اس ایپ پر کوئی اکاؤنٹ بناؤں گی۔

اُنہوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ لوگ غیرتصدیق شدہ اکاؤنٹ پر بھروسہ کرکے کیسے مختلف اشیا خرید سکتے ہیں؟ آئمہ بیگ کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ نے مستقبل میں کسی بھی قسم کے فراڈ سے بچنا ہے تو میری انسٹاگرام اسٹوریز کو یاد رکھیے گا کہ میرا اسنیپ چیٹ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا۔

واضح  رہے کہ آئمہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ تو واضح کردیا کہ اُن کے نام سے منسوب جعلی اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کے ساتھ فراڈ ہوا ہے لیکن اُنہوں نے اس فراڈ کے بارے میں تفصیلات نہیں دیں۔