ڈینگی کا خطرہ ، محکمہ پرائمری ہیلتھ کی سنگین لاپرواہی

 ڈینگی کا خطرہ ، محکمہ پرائمری ہیلتھ کی سنگین لاپرواہی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بارشوں کے باعث ڈینگی کا خطرہ لیکن محکمہ پرائمری ہیلتھ کی سنگین لاپرواہی کے باعث  ڈینگی ورکرز کی بھرتی نہ ہوسکی .
ڈینگی سیزن شروع ہونے کے باوجود ڈینگی ورکرز کی بھرتی نہ ہوسکی .لاہور میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے 3 ہزار ورکرز بھرتی کرنے کی استدعا  کر دی گئی ۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ڈینگی ورکرز کی بھرتیوں کی تاحال اجازت نہ دی ۔
ڈینگی ورکرز بھرتی نہ ہونے سے لارواسائیڈنگ و سرویلنس کا عمل متاثر ہو گیا ۔ ڈینگی سیزن کے دوران لاہور میں  صرف آدھی ورک فورس  میسر  ہے ۔ ڈینگی ورکرز کی کمی کے باعث مچھروں کی افزائش بڑھنے کا سنگین خطرہے۔