ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کا پراپرٹی کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافے کا فیصلہ

ایف بی آر کا پراپرٹی کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: ورلڈ بینک کی شرائط کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے مختلف شہروں میں املاک کے تخمینہ قدر (پراپرٹی ویلیوایشن)میں اوسطاً 13 سے 15فیصد تک اضافہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس ضمن میں گوشواروں میں تبدیلی کرلی گئی ۔

ایف بی آر کے اعلیٰ افسران نئے گوشواروں کا معائنہ کررہے ہیں، ایف بی آر کے عہدیداروں کے مطابق گوشوارے اپ ڈیٹ کرنا مستقل سالانہ فیچر بنایاجارہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ شہر جن کے حوالے سے ایف بی آر تخمینہ قدر جاری کرتا ہے ان کی تعداد بھی 42 سے بڑھا کر 51 کرد ی گئی ہے۔ 

ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد نیا تخمینہ قدریکم اگست 2023 سے موثر بہ عمل ہوگا۔

فی الوقت ایف بی آر جن شہروں میں املاک کا تخمینہ قدر مرتب کرتی ہے ان کی تعداد 40 ہے جن میں ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال، ڈیرہ اسماعیل خان ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گجرانوالہ، گجرات، گوادر، حافظ آباد ، ہری پور، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، کراچی، قصور، خوشا ب ، لاہور ، لاڑکانہ، لسبیلہ ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، مانسہرہ، مردان ، میر پور خاص ، ملتان ، ننکانہ، نارووال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یارخان، راولپنڈی، ساہیوال ،سرگودھا، شیخوپوری، سیالکوٹ، سکھر اور ٹوبہ ٹیک سندھ شامل ہیں۔

اب ان تمام شہروں میں تخمینہ قدر کےگوشواروں پر اوپر کی جانب نظر ثانی کی جائےگی اور اس کی رینج 13 سے 15 فیصد رہے گی جب کہ اس فہرست میں مزید 9 شہر بھی شامل کیے گئے ہیں اور یکم اگست 2023 سےاب ان نئے شہروں کے تخمینہ قدر کےگوشوار بھی مرتب کیے جائیں گے۔

پنجاب کے بورڈ آف ریونیو کے ایک سینئر رکن کے زیرقیادت گزشتہ ماہ تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ کلکٹرزکے ساتھ ایک اجلاس میں بتا دیا گیا تھا کہ وہ ڈی سی صاحبان اپنے تخمینہ قدر کے گوشوارے ایف بی آر کے نمائندوں کے ساتھ صلاح مشورے سے مرتب کریں۔