ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں بارشوں کی صورتحال، وزیراعظم کا وزیراعلیٰ  سندھ سے رابطہ

کراچی بارشیں،وزیراعظم،شہباز شریف،وزیراعلی سندھ،رابطہ،سٹی 42
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی  میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعظم  شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کر کے  ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف  کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، کراچی میں بارشوں کے بعد پیدا صورتحال پر سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔

  وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ کراچی میں موسلادھار بارشوں سے نقصان پر دکھ ہے، یقین ہے سندھ حکومت وزیراعلیٰ سندھ کی قابل قیادت میں زندگی کو معمول پر لائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم نے این ڈی ایم اےکو صوبائی حکومتوں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ مل کرکام کرنے کی ہدایت  کی۔