ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہلیہ گورنر پنجاب کا شاندار اقدم

اہلیہ گورنر پنجاب کا شاندار اقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عفیفہ نصراللہ) گور نر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور نے 700 معذور افراد کو ویل چیئر فراہم کر دیں۔

ویل چیئر تقسیم کر نے کی تقر یب سرور فاؤنڈیشن کے مر کزی دفتر لاہور میں منعقد کی گئیں۔مسز پروین سرور نے معذوروں سے بات کرتےہوئے کہا کہ سرور فاؤنڈیشن مختلف جیلوں کے معذور قیدیوں کو بھی ویل چیئر دے رہی ہیں ۔ چالیس ہزار سے زائد قیدیوں کوپینے کا صاف پانی بھی فراہم کیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت سے جو دلی سکون ملتا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔

ان کا کہنا تھا کہ سرور فاؤنڈیشن ہر مشکل وقت میں غر یبوں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے ۔ کرونا بحران میں 60ہزار سے زائد غر یب خاندانوں کو راشن بھی دیا ہے اور انشاء اللہ سرور فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer