دلہن نے دلہے کا دن یادگار بنا دیا، ویڈیو نے دھوم مچادی

Viral Video of Bride dance on her wedding
کیپشن: Viral Video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شادی کے روز دلہن نے سٹیج پر بیٹھے دولہے کے سامنے خوبصورت رقص کیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ 

تفصیلات کے مطابق مشہور اداکارہ یشمہ گل سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں جہاں ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک دلہن کے رقص کی ایسی ویڈیو پوسٹ کی کہ دیکھنے والے بھی اس دلہن کے خوبصورت رقص کی تعریف کرنے لگے۔

یہ دلہن اپنی شادی کی تقریب میں دولہا اور مہمانوں کے سامنے بالی ووڈ کے معروف گیت ’تجھ میں رب دِکھتا ہے یارا میں کیا کروں‘ پر ڈانس کرتی ہے۔ یشمہ گل کی طرف سے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کی گئی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور اسے لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔ 

واضح رہے کہ اداکارہ یشمہ گل ’پیار کے صدقے‘، گستاخ، تصویر، پھانس، مجھے خدا پہ یقین ہے، آزمائش اور بے باک سمیت متعدد ٹی وی ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر