پیلا جوڑا،بہن کی مہندی،اداکارہ عنایہ خان نے رقص کرکے دھوم مچادی

Inaya Khan
کیپشن: Inaya Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ان دنوں عنایہ خان کے گھر میں خوشی کا  سماں ہے کیونکہ ان کی بہن کی شادی ہو رہی ہے۔

پچھلے کچھ سالوں میں بہت سے نئے چہرے انڈسٹری میں داخل ہوئے ہیں ان میں  ایسا ہی ایک چہرہ جو بہتر ین پروجیکٹس کر رہا ہے اور خوبصورت  پرفارمنس دے رہا ہے وہ ہے عنایہ خان کا ۔

عنایہ خان نے  اب تک بہت سے پاکستانی ڈراموں  میں کام کیا ہے جن میں  آخر کب تک، میرے اپنے، نہار جیسے ڈرامے  شامل ہیں اور اب وہ ڈرامہ سیریل "ایک تھی لیلیٰ " میں نظر آئیں جس مختصر ڈرامہ سیریز میں اقرا عزیز، یاسر حسین اور فیصل قریشی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں  ۔

ان دنوں عنایہ خان کے گھر میں خوشی کا  سماں ہے کیونکہ ان کی بہن کی شادی ہو رہی ہے۔ مہندی کے موقع انہوں نے پیلے رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی ۔

ساتھ ہی ساتھ عنایہ نے اپنے رقص سے دھوم مچا دی اور بہن کی شادی کا بھرپور جشن منایا ۔