آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا 14 واں نمبر

 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا 14 واں نمبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر اور گردونواح میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی ،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈکس 154 ریکارڈ کیا گیا۔
 لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 14 ویں نمبر پر موجود،مال روڈ 194، لاہور امریکن سکول 183،کوٹ لکھپت 174،ڈی ایچ اے فیز 8 کے اطراف 171، انارکلی بازار 167،فدا حسین ہاؤس 166،یو ایس قونصلیٹ 166 اور ماڈل ٹاؤن میں 162 ریکارڈ کیا گیا،لاہور شہر کے اطراف میں شدید دھند کا راج،محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں میں شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کے امکان کو مسترد دیا۔

شہر موجودہ درجہ حرارت 7 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا، شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 97 فیصد ہوگا۔آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔