پاکستان پیپر، سٹیشنری اینڈ ایجوکیشن ایکسپو کا افتتاح

پاکستان پیپر، سٹیشنری اینڈ ایجوکیشن ایکسپو کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)دو روزہ تیسری پاکستان پیپر، سٹیشنری اینڈ ایجوکیشن ایکسپو کا افتتاح کر دیا گیا، ایکسپو میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں اور تعلیمی اداروں کے 150 سٹالز لگائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر میں دو روزہ تیسری پاکستان پیپر، سٹیشنری اینڈ ایجوکیشن ایکسپو کا افتتاح صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کیا، افتتاحی تقریب میں نمائش کے آرگنائزر کرنل (ر) قمر، لاہور چیمبر کے سینئر ممبر باؤ بشیر اور رحمت اللہ جاوید سمیت دیگر نے شرکت کی، نمائش میں کاغذ بنانے والی صنعتوں، سٹیشنری اور تعلیمی اداروں کے 150 سٹالز لگائے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر تجارت میاں اسلم اقبال نے نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپر اور پیکجنگ کی صنعت کو مقامی سطح پر ترقی ملنا خوش آئند ہے، ڈالر کی قیمت میں جتنا اتار چڑھاؤ ہونا تھا وہ ہو گیا اب حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور ملک کی سٹاک ایکسچینج بھی بہتر ہو رہی ہے۔
نمائش کے آرگنائزر کرنل (ر) قمر اور لاہور چیمبر کے سینئر ممبر باؤ بشیر کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد ملکی صنعت کو فروغ دینا ہے کیونکہ ملکی صنعت ترقی کرے گی تو ہی ملکی معیشت بھی بہتر ہوگی،نمائش میں بچوں کیلئے کہانیاں، رنگ بھرنے والی کتب اور بنیادی کتب کے ساتھ ساتھ ناول بھی رکھے گئے ہیں، نمائش کل اتوار تک جاری رہے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer