(سٹی 42) شاہدرہ کے علاقے جیاموسی سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد، پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے جیاموسی میں نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور شناخت نہ ہونے پر ر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد بھی اکھٹے کر لیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی سے کسی قسم کے شناختی کاغذات برآمد نہیں ہوئے، متوفی کے سر پر گہری چوٹ کا نشان ہے، لگتا ہے آہنی راڈ سے سر پر وار کیا گیا، لاش کے قریب موٹرسائیکل بھی گری ہوئی تھی،دیرینہ دشمنی یا ڈکیتی مزاحمت بھی ہوسکتی ہے، پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔