بزدار پنجاب حکومت نے “کلین ڈرنکنگ واٹر” پروگرام شروع کرنیکی منظوری دے دی

بزدار پنجاب حکومت نے “کلین ڈرنکنگ واٹر” پروگرام شروع کرنیکی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: بزدار پنجاب حکومت نے لیگی دور حکومت کے “ کلین ڈرنکنگ واٹر” پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ بلدیات نے سابق دور حکومت کے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کیبنٹ کو تفصیلات فراہم کین اور کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے آل ڈرنکنگ واٹر پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔

سابق دور حکومت میں بارہ ارب روپے کی لاگت سے شروع کیے گئے آل ڈرنکنگ کلین واٹر پراجیکٹ کی بندش کے بعد اب بزدار حکومت نے اس پروگرام کو دوبارہ سے شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے پروگرام کو پھر سے شروع کرنے کے لئے ایک ارب روپے کے اجرا کی منظوری دے دی ہے، سابق دور حکومت وفاق کے تعاون سے کلین ڈرنکنگ واٹر پروگرام شروع کیا گیا تھا ۔پروگرام پر ابتدائی طور پر بارہ ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

سابق دور حکومت میں ٹھیکداروں کی مبینہ غفلت اور ناقص میٹریل لگانے پر پروگرام روک دیا گیا تھا، موجودہ حکومت 1 ارب روپے کے مزید فنڈز دیکر کلین ڈرنکنگ واٹر پروگرام شروع کرے گی۔منصوبے میں ادھوری رہ جانے والی اسکیموں کو ٹھیکداروں سے مکمل کرایا جائے گا ۔

منصوبے کے تحت شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer