اختیارات اور ترقیاتی سکیموں کی جنگ، لارڈ میئر سپریم کورٹ پیش

اختیارات اور ترقیاتی سکیموں کی جنگ، لارڈ میئر سپریم کورٹ پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات اور ترقیاتی سکیموں کی جنگ، لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سپریم کورٹ میں پیش، سپریم کورٹ نے لارڈ میئر کو اختیارات سے متعلق ترمیمی درخواست دینے کی اجازت دیدی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے میئر لاہور اور ایل ڈی اے کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت کی، میئر لاہور نے بتایا کہ انہیں مکمل طور پر مفلوج کردیا گیا، تمام اختیارات ایل ڈی اے کے پاس ہیں، وہ 2 سال سے اختیارات کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر براہ راست ان کے دفتر اور ملازمین پر اثرانداز ہورہے ہیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اختیارات واپس منتقل کرے گی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اب اصل کام مقامی حکومتوں کا ہے، فنڈز نہ ملے تو وہ کیسے کام کریں گے۔

عدالت نے میئر لاہور کو درخواست میں ترمیم کی اجازت دیدی، پنجاب حکومت سے مقامی حکومتوں کو اختیار دینے سے متعلق جواب بھی طلب کر لیا گیا۔