ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹس کی کارکردگی رپورٹ جاری

موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹس کی کارکردگی رپورٹ جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ٹریفک پولیس کی جانب سےموبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹس کی کارکردگی رپورٹ کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نومبر 2025 سے 27 اضلاع میں موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹس فعال ہیں۔
 ترجمان نے بتایا کہ 3 ماہ میں 2 لاکھ 10 ہزار شہریوں کو اون ڈور لائسنسنگ سہولت فراہم کی گئی،76 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس حاصل کیے جبکہ 1 لاکھ سے زائد شہریوں نے موبائل یونٹ سے فریش ریگولر لائسنس بنوائے۔
ترجمان کے مطابق35 ہزار شہریوں نے موبائل یونٹس سے لائسنس کی تجدید کروائی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کا عملی اقدام جاری ہیں اس ضمن میں 32 ہزار خواتین کو پنک موبائل یونٹ نے لائسنسنگ سہولیات فراہم کی۔
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کے مطابق 4 ہزار سے زائد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا گیا، انصاف کی فراہمی کو شہریوں کی دہلیز پر یقینی بنا رہے ہیں۔