ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آن لائن پورٹل کی خرابی ، آن ڈیوٹی پروفیسرز غیر حاضر قرار ، محکمہ غلطی پر خاموش

آن لائن پورٹل کی خرابی ، آن ڈیوٹی پروفیسرز غیر حاضر قرار ، محکمہ غلطی پر خاموش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ز اہد چوہدری :محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی سنگین نااہلی سامنے آگئی ، ڈیوٹی پر ہونے کے باوجود پروفیسرز کو آن لائن پورٹل پر غیر حاضر قرار دیدیا
آن لائن پورٹل کی خرابی کی صورت میں بھی پروفیسرز کی غیر حاضری لگا دی گئی،پروفیسرز، ایسوسی ایٹ ،اسسٹنٹ پروفیسرز کو3سے7ہفتےتک کےدورانیہ میں غیرحاضرقراردیاگیا،آن لائن پورٹل کی خامیاں دور کرنے کی بجائے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے آنکھیں موند لیں،آن لائن پورٹل پر حاضری نہ لگانے والے متعدد پروفیسرز کو غیر حاضر ظاہر نہیں کیا گیا ،پروفیسرز کو مریضوں کا چیک اپ اور آپریشنز کرنے کے باوجود آن لائن پورٹل نے غیر حاضر ظاہر کر دیا