ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی نے4 محکموں کی مختلف آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا

پی پی ایس سی نے4 محکموں کی مختلف آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:  پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے 4 محکموں میں مختلف اسامیوں کے لیے بھرتی کا عمل مکمل کر لیا ہے اور نتائج کا اعلان کر دیا ۔

سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کل 35 امیدوار مختلف اسامیوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔ ان میں سے 15 امیدوار انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ریجن کے لیے کامیاب ہوئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں دانیال حیدر، فرزانہ بتول، ارسلان ثاقب، مگین اختر، حالیمہ سعدیہ، اُمِ حبیبہ، محمد شاہ رخ خان، عاقب سلیم، بشری ساجد، احمد رحمان، محمد احتشام، حلیمہ سعدیہ، صادیہ بتول اور ماہ نور ساجد شامل ہیں۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں میونسپل آفیسر کی 4 اسامیوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں میں محمد شاہد نواز، محمد فیصل، کاشف نوید اور عبد الوہاب شامل ہیں۔محکمہ پاپولیشن ویلفیئر میں نرسنگ انسٹرکٹر کے لیے 5 خواتین امیدوار کامیاب ہوئی ہیں۔ ان میں عمارہ جاوید، آصفہ جمیل، اُمِ حبیبہ، ماہم لطیف اور امبرین صبا شامل ہیں۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پروفیسر کے لیے محمد وحید طاہر جبکہ ایسوسی ایٹ پروفیسر کے لیے عبیر کامیاب ہوئے ہیں۔

پی پی ایس سی کے سیکرٹری افضال احمد نے مزید کہا کہ مینارٹی کوٹہ کے لیے مختص سیٹ امیدوار کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہی۔