نواز شریف کی چوہدری شجاعت سے ملاقات کا امکان

نواز شریف کی چوہدری شجاعت سے ملاقات کا امکان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی آج چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف ظہور الہٰی روڈ پر چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ آئیں گے۔

 نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات دوپہر 2 بجے ہونے کا امکان ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چوہدری شجاعت سے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تعاون کی درخواست کریں گے۔

 خیال رہے کہ ایم کیو ایم وفد کی نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات شروع ہو گئی ہے ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور ایم کیوایم کی قیادت کے درمیان اہم سیاسی بات چیت جاری ہے، پارٹی صدر شہبازشریف، مریم نواز اور دیگر لیگی رہنما بھی ملاقات میں شریک ہیں۔