ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ کا انعقاد

 کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ کا انعقاد
کیپشن: King Edward Medical University, Lahore, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام برکی روڈ لاہور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، کیمپ کا مقصد قریبی دیہاتوں کے لوگوں کو طبی مشورے، علاج اور ادویات فراہم کرنا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فری میڈیکل کیمپ میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے خصوصی شرکت کی، وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے  کیمپ میں آنے والے مریضوں کا نہ صرف معائنہ کیا،بلکہ انہیں طبی مشورے، علاج اور ادویات بھی تجویز کیں۔

فری میڈیکل کیمپ میں 657 مریضوں نے طبی مشاورت کی اور کیمپ کی جانب سے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔کیمپ میں چھ مریضوں کو جدید علاج اور آپریشن کے لئے میو ہسپتال میں داخل ہونے کی ہدایات کی گئی۔ میڈیکل کیمپ میں شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے ڈاکٹرز اور ایم بی بی ایس کے طلباو طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

واضح رہے کہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ممبران روٹری کلب محترمہ عرفہ اقبال کمشنر انکم ٹیکس، وائس چانسلر گیریژن یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل شہزاد اور ان کی اہلیہ محترمہ شائزہ کی جانب سے کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں پروفیسر سائرہ افضل، ڈاکٹر فریحہ سلمان، ڈاکٹر فواد کریم، ڈاکٹر تیمور اکرم خان، ڈاکٹر علی اکرم خان، ڈاکٹر عاصمہ نعیم، ڈاکٹر محمد ناصر، ڈاکٹر عابش مہرین، ڈاکٹر شہزاد سلیم، ڈاکٹر امبر ارشد، ڈاکٹر سعدیہ رفیق، ڈاکٹر نائلہ باجوہ، ڈاکٹر محمد اویس، ڈاکٹر منیب الطاف، ڈاکٹر ردا شہرام سرور، ڈاکٹر عماد وحید خان، اور ڈاکٹر آمنہ خان نے  اپنی خدمات فراہم کیں۔

Bilal Arshad

Content Writer