(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ڈاکٹر رمیش کمار سے معافی مانگ لی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی شہباز گل نے بیان بازی پر ڈاکٹر رمیش کمار سے معافی مانگ لی، شہباز گل کاکہناتھا کہ مجھ پر درجنوں کیسز چل رہے ہیں، افسوس ہوا جو بھی ہمارے درمیان ہوا،میں نے جو کہاآپ کو اس سے تکلیف پہنچی ہو گی۔
رمیش کمار نے شہباز گل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے غلطی کااحساس کیا،غلطی کا اعتراف کرنا اچھا ہے، آپ نے جو الفاظ کہے مجھے اس سے نقصان ہوا،جو گھر چل کر آئے اسے معاف کیا جاتاہے،رمیش کمار نے کہاکہ ہتک عزت کا کیس ختم کرتا ہوں ۔
یاد رہے کہ شہبازگل نے گزشتہ سال رمیش کمار کیخلاف ٹی وی شو میں نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے ،شہباز گل اور رمیش کمار کے درمیان کیس اسلام آباد کچہری میں زیرالتواتھا۔