(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس ایک مرتبہ پھر مسترد کردی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جائزہ بورڈ نے رپورٹس کو نامکمل قرار دے دیا اور نواز شریف کے ڈاکٹر کی تحریر ایک بار پھر مسترد کردی ۔میڈیکل بورڈ نے کہا کہ کسی میڈیکل ادارے یا لیبارٹری کی میڈیکل رپورٹس ساتھ موجود نہیں ہے۔
میڈیکل بورڈ کے موقف کے مطابق امریکی نژاد ڈاکٹر فیاض شاول کی رپورٹس مکمل نہیں ہے، انہوں نے صرف نواز شریف کی صحت پر تحریر بھیجی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت کو نواز شریف کی رپورٹس پر تحریری آگاہ کردیا۔