سٹی42:جیب سے موبائل نکالنے سے منع کرنے پر ڈولفن اہلکاروں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعہ کی کلوز سرکٹ فوٹیج نشر ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری کا حکم دے دیا۔
ڈولفن فورس کے تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا،جیب سے موبائل نکالنے سے منع کرنے پر ڈولفن اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا دیا،و حدت کالونی میں ڈولفن اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا،واقعہ کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈولفن اہلکار فہد اور رضوان نے موٹرسائیکل سوار مبشر کو روکا اور ڈولفن اہلکاروں نے چیکنگ کرتے جیب سے موبائل نکالا اور واپس مانگنے پر تشدد کیا۔
ڈولفن اہلکار کو نوجوان پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے،تشدد کے باعث مبشر زمین پر گر جاتا ہے اور اہلکار نے گریبان سے پکڑ کر اٹھایا اور پھر زبردستی اپنی بائیک پربٹھاتے رہے۔واقعہ پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ڈولفن کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے پر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔۔۔