ایچ آئی وی وائرس دریافت کرنے والا سائنسدان انتقال کر گیا

ایچ آئی وی وائرس دریافت کرنے والا سائنسدان انتقال کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایچ آئی وی وائرس کی مشتر کہ دریافت کرنے والے فرانسیسی سائنسدان لک مونٹا گنیئر انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی سائنسدان پیرس کے مضافاتی علاقے میں ہسپتال میں زیر علاج تھے، لک مونٹاگنیئر کا انتقال منگل کو پیرس کے وسطی علاقے میں ہوا۔

واضح رہے کہ مونٹاگنیئرکو 2008 میں ان کے ساتھی فرانکوئس کے ساتھ ایڈز کا سبب بننے والے ایچ آئی وی وائرس کی دریافت پرنوبیل انعام دیا گیا تھا۔لک مونٹاگنیئر کی کامیابی نے ایچ آئی وی ٹیسٹ اور اینٹی ریٹرو وائرل کی ادویات بنانے میں فائدہ فراہم کیا جو مہلک پیتھوجین کو دور رکھتی ہے۔