ہمارے چاہنے والے بیٹی اور عامرلیاقت کیلئے دعا کریں، ساس کا بیان سامنے آگیا

Amir Liaqat and Syeda Danis Shah
کیپشن: Amir Liaqat and Syeda Danis Shah
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی تیسری بیوی کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے 18 سالہ سیدہ دانیا شاہ کے ساتھ نکاح کر لیا ہے۔ یہ پوسٹ شیئر کرنے کی دیر تھی کہ خبر سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ صارفین کی جانب سے ان کی تیسری شادی پر مبارک باد دی جارہی ہے اور ساتھ ہی تنقید بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔  

سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی والدہ کا ایک ویڈیو بیان وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنی بیٹی کی شادی عامر لیاقت حسین سے کر دی ہے اور میں بہت خوش ہوں۔‘ اُنہوں نے کہا کہ میری دل سے دُعا ہے کہ میری بیٹی اور عامر لیاقت حسین ایک ساتھ بہت خوش رہیں۔ میں دُعا کرتی ہوں کہ میری بیٹی اور عامر لیاقت حسین کا یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے۔‘

سیدہ دانیا شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اللّہ تعالیٰ میری بیٹی اور عامر لیاقت حسین کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ جو لوگ ہم سے پیار کرتے ہیں وہ بھی میری بیٹی اور عامر لیاقت کی خوشیوں بھری زندگی کے لیے دُعا کریں۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔ 49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔ قبل ازیں عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جو کہ اب شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔