ہوا بازی کے امتحانات سے متعلق اچھی خبر

pilot exams will be start soon
کیپشن: Exams Pilot
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانوی سول ایوی ایشن کے نظام کے تحت ہوا بازی کے امتحانات شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی مارچ سے پائلٹس لائسنس امتحانات شروع کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق دو سال زیر التوا پائلٹس لائسنس امتحانات شروع کرنے سے متعلق بڑی پیش رفت ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی آئندہ ماہ مارچ سے پائلٹس لائسنس امتحانات شروع کرے گا اور اس حوالے سے تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ سی اے اے نے پائلٹس لائسنس امتحانات کے لیے برطانوی سی اے اے کا نظام حاصل کیا ہوا ہے۔ برطانوی سی اے اے نے آئندہ ماہ مارچ کے آخری ہفتے میں پائلٹس لائسنس امتحانات شروع کرنے سے متعلق پلان سی اے اے پاکستان کو دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی سی اے اے آج دوپہر 2 بجے آن لائن سیشن میں فیس بک پر پائلٹس لائسنس امتحانات بحال ہونے کا اعلان کریں گے۔ سی اے اے پر جولائی 2020 سے پائلٹس لائسنس امتحانات پر پابندی عائد تھی، مجموعی طور  5 ہزار کے قریب پائلٹس، ایرکرافٹس انجینیئرز اور ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی امتحانات کی درخواستیں 2020 سے اب تک سی اے اے کے پاس جمع ہیں۔

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے حالیہ آڈٹ میں کامیابی کے بعد سول ایوی ایشن پاکستان کو پائلٹس لائسنس امتحانات شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ مشکوک لائسنس پائلٹس کا معاملہ سامنے آنے پر انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے پاکستان سی اے اے پر پائلٹس لائسنس امتحانات پر پابندی عائد کردی تھی۔