شہزاد خان:رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، دن کے اختتام پر سونا 100روپے فی تولہ سستا ہوگیا تاہم سونے کی بلند ترین قیمتوں کے باعث صرافہ بازار گاہکوں سے خالی رہے۔
رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے سونا 100روپے فی تولہ سستا ہوگیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 11ہزار 900روپے دیکھی گی اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ2ہزار 575روپے میں فروخت ہوا اور اکیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 97ہزار 912روپے رہی اسی طرح صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1380روپے ریکارڈ کی گی سونے کی بلند ترین قیمتوں اور مہنگائی نے متوسط طبقے کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا ہے متوسط طبقے اب سونے کی بجائے مصنوعی زیورات کی خریداری کو ترجیح دے رہا ہے۔