گلوکار عدنان سمیع کے صاحبزادے اذان کا پہلا گانا "میں تیرا" ریلیز

گلوکار عدنان سمیع کے صاحبزادے اذان کا پہلا گانا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) معروف گلوکار عدنان سمیع خان کے بیٹے اذان سمیع خان نے بھی گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ لیا، بطور گلوکار ان کا پہلا گانا ”میں تیرا“ریلیز کردیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے صاحبزادے اذان سمیع خان نے فلموں میں میوزک دینے کے ساتھ اب خود بھی گلوکاری کا آغاز کردیا ہے اور بطور گلوکار ان کا پہلا گانا میں تیرا ریلیز کیا گیا، جسے انہوں نے لکھا بھی خود ہے۔

ویڈیو میں ان کے مقابل ایک نئے چہرے ”ماہین صدیقی“ کو متعارف کرایا گیا ہے، گانے کی ویڈیو کے ڈائریکٹر احتشام الدین اورگانے کے پروڈیوسرمیگھدیپ بوس ہیں جبکہ باقر عباس نے گانے میں بانسری کے سر چھیڑے ہیں، اذان سمیع کے میوزک البم ’میرا تیرا‘ میں 5 ممالک کے 63 موسیقاروں نے کام کیا۔

ان کے پہلے سولو میوزک البم میں ’میں تیرا‘ سمیت ’ماہیا، ڈھولنا، جادوگری، عاشقی، میرے سجنا رے، زما، تو اور دیگر گانے شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کے پہلے میوزک البم کو شائقین کے لیے یادگار بنانے کے لیے ان کے ساتھ پاکستان کے علاوہ بھارت، ترکی، مقدونیا اور برطانیہ کے موسیقاروں اور تکنیکی افراد نے کام کیا ہے۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ جس طرح شائقین نے ان کے ’پرے ہٹ لو اور پرواز ہے جنون سمیت سپر اسٹار‘ کے گانے پسند کیے تھے، اسی طرح شائقین کو ان کا البم بھی پسند آئے گا۔

یاد رہے کہ اذان سمیع خان نے دسمبر 2020 میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے بھی کلام ’الٰہی تو ہے میرا‘ ترتیب دیا تھا، جسے شائقین نے بہت سراہا تھا ”الٰہی تو ہے میرا“ میں کم سن گلوکارہ ہادیہ ہاشمی، حدیقہ کیانی، علی طارق، فرید ایاز اور محمد قوال نے آواز کا جادو جگایا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer