میٹروپولیٹن کارپوریشن کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف شکنجہ تیار

 میٹروپولیٹن کارپوریشن کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں ملے گی، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے پالیسی مرتب کرلی، شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نو زونز میں بغیر نقشہ کے تعمیر ہونے والی عمارتوں کے خلاف کارروائی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہے، محکمہ اینٹی کرپشن اور میٹروپولیٹن کارپوریشن مل کر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کریں گے۔

محکمہ اینٹی کرپشن اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زونل آفیسرز پر مشتمل ٹیمیں کارروائی کو یقینی بنانے کی پابند ہونگی، اس ضمن میں شالیمار زون میں پچیس کمرشل تعمیرات کو سیل کر دیا گیا، جبکہ شہر کے نو زونوں میں بغیر نقشہ کے تعمیر ہونے والی عمارتوں کے خلاف سروے کرکے کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

ایم او شعبہ پلاننگ کا کہنا ہے کہ کسی زون میں کوئی بھی عمارت بغیر نقشہ کے تعمیر نہیں ہوگی میونسپل آفیسر پلاننگ محمد اشرف نے بلڈنگ انسپکٹرز کو ہدایات جاری کر دیں۔