(سٹی 42) حکومت نے ارب مالیت کےمنصوبوں میں کرپشن کوبےنقاب کرنےکی تیاریاں کرلیں، حکومت پنجاب نے 10ارب سےزائدمالیت کے15میگامنصوبوں کی انکوائری کاحکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نےاربوں مالیت کے منصوبوں میں کرپشن کو بے نقاب کرنے کے لئے تیاریاں کرلیں، مانیٹرنگ اینڈایویلیوایشن کومتعلقہ محکموں نےریکارڈبھیج دیا،محکمہ داخلہ پنجاب کی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پروگرام پربھی انکوائری شروع ہوگئی،ہائیکورٹ کےآئی ٹی سسٹم ،محکمہ ایکسائزکےنئےای اینڈٹی سروس سنٹرکی انکوائری کیلئےدستاویزات بھی ارسال کردیں گئیں ۔
سمارٹ مانیٹرنگ آف ڈویلپمنٹ پراجیکٹ جو کہ سرکاری افسران و ملازمین کے لیے بنایا گیا اس کی بھی انکوائری ہوگی ، لاہور ہائیکورٹ کے آئی ٹی سسٹم پر مکمل کیاُگیا منصوبہ پر بھی انکوائری شروع کردی گئی، علاوہ ازیں محکمہ ایکسائز کے نئے ای اینڈ ٹی سروس سنٹر کی انکوائری کے دستاویزات ،پراپرٹی رجسٹریشن پراجیکٹس،سٹریٹجیک ریفارم یونٹ ،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ اور پیپرا کے ای خریداری سسٹم کا پراجیکٹ بھی انکوائری میں شامل ہے۔
ڈی جی ایم اینڈ ڈی مذکورہ منصوبوں پر متعلقہ محکوں کی غفلت اور کرپشن بے نقاب کرے گی۔