سٹی42: مارگلہ کی پہاڑیوں پر جنگل میں آگ لگ گئی۔
آگ مسلسل پھیل رہی ہے اور رات کا وقت ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے کی سرگرمی بہت سست ہے۔
ٹیکسلا کے علاقہ میں مرگلہ کی پہاڑیوں پر جنگل میں آج شب اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ ٹیکسلا کے ریسکیو ذرائع بتا رہے ہیں کہ اچانک بھڑکنے والی آگ نے جنگل کے کئی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں اگ بجھانے میں مصروف ہین لیکن یہ عمل سست ہے۔
مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ ٹیکسلا میں جی ٹی روڈ سے صاف نطر آ رہی ہے۔