احمد منصور : فیض حمید کورٹ مارشل کا فیصلہ آ گیا, تمام الزامات میں مجرم قرار دے کر چودہ سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی.
بارہ اگست 2024 کو سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع ہوا, قانونی کارروائی پندرہ ماہ تک جاری رہی, ملزم پر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہوا.
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی بھی ثابت ہوئی, ریاست کے مفاد کو نقصان پہنچانے کے شواہد بھی پیش کیے گئے, اختیارات اور سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا الزام بھی ثابت ہوا.
ملزم پر دیگر افراد کو غلط نقصان پہنچانے کا الزام بھی ثابت ہوا, تمام الزامات میں مجرم قرار دے کر چودہ سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی.
سزا گیارہ دسمبر 2025 کو نافذ کی گئی, فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے, ملزم کو اپنی مرضی کی ڈیفنس ٹیم کا مکمل حق دیا گیا.
مجرم کو متعلقہ فورم پر اپیل کا حق حاصل ہے, سیاسی عدم استحکام اور شر انگیزی میں ملوث ہونے کے معاملات الگ سے دیکھے جا رہے ہیں.