ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی میں شاہ رخ خان کے نام سے بننے والا ٹاور پہلے دن ہی فروخت ہوگیا

دبئی میں شاہ رخ خان کے نام سے بننے والا ٹاور پہلے دن ہی فروخت ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :دبئی میں بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر کیے جانے والے ٹاور لانچنگ کے پہلے ہی دن مکمل فروخت ہوگیا۔

دبئی کی مصروف ترین شاہراہ شیخ زاید روڈ پر تعمیر ہونے والے شاہ رخ ٹاور کی مالیت 2.1 ارب درہم ہے جس کا تخیمنہ 159 ارب 60 کروڑ پاکستانی روپے لگایا گیا ہے۔

شاہ رخ ٹاور کی لانچ تقریب دبئی ایکسپو سٹی میں ہوئی جس میں شاہ رخ سمیت6 ہزار سے زائد مہمان شریک ہوئے۔

تقریب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ یہ ٹاور عالمی معیار کی سہولتوں اور جدید ڈیزائن سے مزین ہوگا اور شیخ زاید روڈ پر ایک ممتاز تجارتی مرکز بنے گا۔ 

رپورٹ کے مطابق منصوبے کی تکمیل 2029 تک متوقع ہے۔