طاہر جمیل: لاہورڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شالیمارہاؤسنگ سکیم میں ترقیاتی کاموں وصفائی مہم کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے "لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام"پرعملدرآمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرلاہورسیدموسیٰ رضا نے تحصیل شالیمارکاتفصیلی دورہ کیا۔
ذرائع کے مطابق شالیمارہاؤسنگ سکیم میں گلیوں کی تعمیر، ڈرینج اورصفائی کے انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرشالیمار نے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پرتفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گلیوں اورسیوریج کےبنیادی ڈھانچےکی اپ گریڈیشن پرکام جاری ہو چکا ہے۔
ڈی سی نے ہدایت کی ہے کہ صفائی مہم کےتحت گلیوں سےتعمیراتی رکاوٹیں اورکچرامکمل صاف کیا جائے ، نیسپاک کوالٹی کے ساتھ ساتھ سائٹ پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائے۔سیفٹی پروٹوکولزپرعملدرآمدسےتعمیراتی سائٹس کوشہریوں کیلئےمحفوظ بنایاجائے۔
انھوں نے بصری آلودگی کے خاتمے کیلئے بینرز اور پوسٹرز کی نشاندہی، فوری اتارنے کا حکم بھی دیا۔