افشاں رضوان:شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی نہ ہوسکی،لاہور آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔
شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 218ریکارڈ کی گئی۔
مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح 500سے تجاوز کر گئی۔آئی آر سی لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 517ریکارڈ کی گئی۔کینٹ 376،ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 326،برکی روڈ 293،بیدیاں روڈ پر آلودگی کی شرح 175ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین نےماسک اور پانی کا زیادہ استعمال یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،کم سے کم درجہ حرارت 9،زیادہ سے زیادہ 23ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
شہر میں3کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App