انتخابی نشان بلا فوراً الاٹ کیا جائے، پی ٹی آئی کور کمیٹی کا مطالبہ

PTI core Committee, Intraparty Election, City42, Election Commission of Pakistan
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی  نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ”بلّے“ کے انتخابی نشان کے فوری اجراء کا مطالبہ کر دیا۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے اپنے انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نوٹس کےخلاف اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر اطمینان کا اظہار  کیا۔

پی ٹی اائی کور کمیٹی اعلامیہ کے مطابق کور کمیٹی نےکہا کہ ”بلّے“ کا انتخابی نشان ووٹرز کی سیاسی شناخت، تحریک انصاف کا حق اور وفاقِ پاکستان کی مضبوطی کا پاسبان ہے۔

”بلّے“ کے انتخابی نشان کے اجراء میں تاخیر گہری تشویش کی باعث اور صاف شفاف انتخابات کے انعقاد میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ تکنیکی و غیرتکنیکی اسباب کے ذریعے ”بلّے“ کا نشان ہتھیا کر جمہوریت کی ساکھ و سلامتی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانے کی متعصبانہ، غیرذمہ دارانہ اور ناقابلِ قبول کوششوں کی اس حد مزاحمت کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق کور کمیٹی نے بانی چیئرمین کے ویژن کی روشنی میں انتخابات کے حوالے سے جماعت کی انتخابی و سیاسی حکمت عملی پر گفتگو  کی۔ انتخابات سے قبل مکمل طور پر پرامن اور قانون کے دائرے میں رہ کر عوامی کو انتخابات کیلئے تیار کرنے کی مہم آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

 کورکمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف پرامن سیاسی جدوجہد کی بے مثال تاریخ رکھتی ہے، ریاستی جبر  کے باوجود  ثابت قدمی سے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی سیاسی سرگرمیاں نہایت پرامن انداز میں آگے بڑھائیں گے۔ تحریک انصاف انتخابات کے التواء کی کوششوں سے واقف ہے، کارکن ان کوششوں پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے انتخابات کی تیاری کریں۔