پی ٹی آئی نے میاں وحید الرحمان سے بڑا عہدہ واپس لے لیا

پی ٹی آئی نے میاں وحید الرحمان سے بڑا عہدہ واپس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے آفس آف انٹرنیشنل چیپٹر کے ڈپٹی سیکرٹری میاں وحید الرحمان کو عہدے سے فارغ کردیا۔

میاں وحید الرحمان پی ٹی آئی لندن کے صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ میاں وحید الرحمان ڈیلی میل کے خلاف شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کے وکیل بھی تھے۔ڈیلی میل اور شریف فیملی کیس کے معافی نامے کے کنٹریکٹ میں علی عمران یوسف کا نام بھی شامل تھا۔

اس حوالے سے میاں وحید کا کہنا تھاکہ سیکرٹری سے خود رابطہ کرکے کہا تھا کہ اگر میری پیشہ ورانہ مصروفیات سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ ہیں تو فارغ کردیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سیاسی بیانیے کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، پارٹی کے او آئی سی سیکرٹری کو وضاحت کردی تھی۔