ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامور اداکارہ کو بیٹے نے قتل کرکے لاش دریا میں بہا دی

نامور اداکارہ کو بیٹے نے قتل کرکے لاش دریا میں بہا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی ٹی وی کی سینئر اداکارہ وینا کپور کو بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر قتل کر کے لاش دریا میں بہا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 74  سالہ وینا کپور کو ان کے بیٹے سچن کپور  نے سر میں بیس بال کے بیٹ مار کر قتل کیا اور ان کی لاش دریا میں پھینک دی۔رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے سکیورٹی سپروائرز نے پولیس کو اطلاع دی کہ سوسائٹی کی ایک عمر رسیدہ خاتون غائب ہوگئی ہیں جس پر پولیس نے فوری تحقیقات شروع کرکے مقتولہ کی موبائل لوکیشن ٹریس کی اور بلڈنگ کے قریب ہی دریا کے کنارے ان کی لاش برآمد کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ہی دن پولیس نے مقتولہ کے بیٹے اور ملازم کو تفتیش کے لیے تھانے طلب کیا تو انہوں نے اعترافِ جرم کر لیا جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور بیٹے سچن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

Ansa Awais

Content Writer