ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید

ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید
کیپشن: Tank attack
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ):خیبر پوختونخواہ کے علاقے  ٹانک میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد  کی فائرنگ سے  ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل شہید اور ایک فرنٹئیر کانسٹیبلری کا اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ ٹانک کے گاؤں چھدرڑ میں پیش آیا۔ پولیو کی ایک ٹیم معمول کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اچانک فائرنگ کردی جسس کے نتیجے میں  پولیس اہلکار محمد اقبال شہید ہوگئے جبکہ ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔