نیب افسران پر ایک اور پابندی لگ گئی

نیب افسران پر ایک اور پابندی لگ گئی
کیپشن: City42 - NAB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعود بٹ) نیب افسروں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ گریڈ اٹھارہ کے آفیسر کے لیے یونیفارم پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق دوران ڈیوٹی نیب افسروں پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔ جبکہ گریڈ اٹھارہ کے افسروں پر یونیفارم کی پابندی لازمی ہوگی۔ حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیومیٹرک نظام رائج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سرکاری اوقات کار میں پرائیویٹ مہمانوں کی آمد پر بھی پابندی ہوگی۔ سرکاری کام کے معاملے میں صرف ملاقات ہو سکے گی۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

واضح رہے کہ 12 نومبر کو  چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال  کی جانب سے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران کو الیکٹرانک/پرنٹ میڈیا کو انٹرویو دینے پر پابندی عائد کی گئی تھی.

Sughra Afzal

Content Writer