ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر دفاع خواجہ آصف سے آذربائیجان کے رخصت ہونے والے سفیر کی ملاقات

وزیر دفاع خواجہ آصف سے آذربائیجان کے رخصت ہونے والے سفیر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد میں آذربائیجان کے رخصت ہونے والے سفیر خضر فرہادوف نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔

وزارت دفاع کے مطابق ملاقات 11 اگست 2026 کو ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور تعاون سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سفیر خضر فرہادوف کی پاکستان میں مدتِ ملازمت کے دوران پاک آذربائیجان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے خدمات کو سراہا۔

دونوں فریقین نے بالخصوص دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر دفاع نے آذربائیجان کے رخصت ہونے والے سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔