سٹی 42: خانیوال کی تحصیل کبیر والا کے علاقے بارہ میل قتال پور موضع شکرو والا میں ایک ہی خاندان کے 8 بچے خسرہ کی بیماری میں مبتلا ہوگئے، جن میں سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 5 ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
متاثرہ بچوں کے ورثاء کے مطابق بچوں کو تین سے چار روز قبل بخار ہوا اور جسم پر دانے نکل آئے، بعد ازاں معلوم ہوا کہ بچے خسرہ کی بیماری میں مبتلا ہیں ورثاء کا کہنا ہے کہ خسرہ کے باعث تین بچوں کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ پانچ بچے ہسپتال میں داخل ہیں۔
جاں بحق ہونے والے بچوں میں رقیہ، دعا فاطمہ اور خدیجہ شامل ہیں۔
متاثرہ بچوں کے ورثاء نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ بچوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔