ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف گلوکار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

 معروف گلوکار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے معروف پاکستانی گلوکار سبات باطن نے نکاح کرلیا اور اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔

گلوکار سبات باطن نے نکاح کی خوشخبری سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں گلوکار کے نکاح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

سبات باطن کے گانے بھارت میں بھی مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔ ان کا گانا ’’گَل سُن‘‘ بھارت کے میوزک چارٹس میں بھی نمایاں رہا ہے۔