عابد چودھری:7سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار لیا گیا۔
ایس ایچ او فیکٹری ایریا اسد عباس کے مطابق ملزم بچی کے گھر مہمان آیا تھا،ملزم رمضان نے بچی کو ورغلا پھسلا کر زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
متاثرہ بچی کے والد محمد عمران کی مدعیت میں نامزد ملزم رمضان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اسد عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ایکشن لیا،ایس پی کینٹ کی جانب سے بر وقت کارروائی پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اسد عباس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔