ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

 اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :  پنجاب پولیس کی جانب سے اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال اب تک 10 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا  گیا ہے، جبکہ 9 ہزار 724 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 4 لاکھ 79 ہزار 598 پتنگیں اور 15 ہزار 518 ڈور چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 4 ہزار 769 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 4 ہزار 589 مقدمات درج کیے گئے۔ لاہور سے ایک لاکھ 26 ہزار 488 پتنگیں اور 5 ہزار 168 ڈور چرخیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ پتنگ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس مکروہ سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بھی مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔

آئی جی پنجاب نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔