وقاض احمد:گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس کی کارروائی، شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خواتین گرفتار۔
5 رکنی خواتین پر مشتمل گینگ دکانوں اور مارکیٹوں پر وارداتیں کرتا تھا، ملزمہ میو ہسپتال علاج کیلئے آئی خواتین کے بیگ اور موبائل چوری کرتی تھیں۔
ملزمان خواتین دوران واردات اسلحہ کا بھی استعمال کرتی تھیں، سی سی ٹی وی میں خواتین کو واردات اور بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کی بروقت کارروائی ،واردات کی منصوبہ ناکام بنا دی گئی ،ملزمہ کے قبضہ سے تیز دھار خنجر موبائل اور نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔
گرفتار ملزمان میں اللہ رکھی،سمیرا،عافیہ،سمیرا اور نازیہ شامل ہیں، جن کے مقدمات درج کرلئے گئے۔