ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑ میں 12 گھنٹے کے لیے کرفیو نافذ

باجوڑ میں 12 گھنٹے کے لیے کرفیو نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   ویب ڈیسک :باجوڑ میں آج صبح 11 بجے سے شروع ہونے والا کرفیو 12 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی ضلعی انتظامیہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آج صبح 11 بجے سے 12 گھنٹے کے لیے کرفیو نافذ رہے گا۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق شہری صبح 10:30 بجے تک تمام سرگرمیاں ختم کر کے گھروں میں محدود رہیں، کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت پر شہری خود ذمہ دار ہوں گے۔

دریں اثنا، جشن آزادی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تفریحی مقام مری میں 12 سے 14 اگست تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ضلعی انتظامیہ کے مطابق مری میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاہم 14 اگست کو اس پابندی سے فیملیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا اور انھیں مال روڈ پر داخلے کی اجازت ہوگی۔