پاکستان کے پاس ڈیزل اور پیٹرول کا کتنا اسٹاک موجود ہے؟

Petrol Diesel
کیپشن: Petrol Diesel
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئل اینڈ گیس ڈویژن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو ملک میں موجود پیٹرول اور ڈیزل کے اسٹاک سے متعلق تفصیلات فراہم کردیں۔ 

تفصیلات کے مطابق محمد عبدالقادر کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس  ہوا،جس میں ڈی جی آئل اینڈ گیس ڈویژن نے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں ڈیزل کے 47 دن کا اسٹاک اور   پیٹرول کے 27 دن کا اسٹاک موجود ہے۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ سیکرٹری پیٹرولیم جب سیکرٹری پاور تھے تب بھی کمیٹی میں نہیں آتے تھے، سیکرٹری پیٹرولیم علی رضا بھٹہ جھوٹے آدمی ہیں، جب یہ سیکرٹری پاور تھے تو میرے خلاف حماد اظہرکو  وزیراعظم کے  پاس لےکر جاتےتھے۔

ذرائع کے مطابق وزیر  پیٹرولیم اور سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن کی عدم شرکت کے باعث سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس برخاست کر دیا گیا۔