پولیس نے ناکے پر ٹرک روکا تو کیا نکلا؟لاہور کے باسی بال بال بچ گئے

پولیس نے ناکے پر ٹرک روکا تو کیا نکلا؟لاہور کے باسی بال بال بچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)موبائل سکواڈ  کی شیرا کوٹ پولیس ناکے پر کارروائی  ۔ شہر میں مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ، ٹرک سے بھاری مقدار میں مردہ مرغیاں بھی برآمد کر لی گئیں ۔
ایس پی موبائل سکواڈ سید ذیشان حیدر کے مطابق وقاص نامی شخص ٹرک میں رکھی بند بوریوں میں مردہ مرغیاں چھپا کر لے جا رہا تھا کہ بابو صابو پولیس ناکے پر تعینات اہلکاروں نے ٹرک کو روک کر چیک کر لیا۔ مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر ملزم کو موقع سے حراست میں لے لیا گیا اور ٹرک سے بھاری مقدار میں برآمد شدہ مردہ مرغیاں قبضے میں لے لی گئیں۔

ایس پی موبائل سکواڈ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم وقاص کا تعلق شیخوپورہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مردہ مرغیاں فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلوں میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے تاہم ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے شیرا کوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔