ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ سالانہ اجتماع 4 نومبر سے شروع ہوگا

رائیونڈ سالانہ اجتماع 4 نومبر سے شروع ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:    عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے دونوں مراحل کا شیڈول جاری کر دیا گیا، اجتماع کا آغاز 4نومبر کو بعد نماز عصر ہوگا۔

عالمی تبلیغی اجتماع کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ رائیونڈ میں ہونے والا عالمی تبلیغی اجتماع دو مراحل میں مکمل ہو گا۔ شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے کا باقاعدہ آغاز 4نومبر  عصر کی نماز کے بعد ہو گا جبکہ پہلے مرحلے کی اختتامی دعا آٹھ نومبر کو ہو گی ۔

اسی طرح دوسرے مرحلے کا آغاز 11نومبر کو رائیونڈ مرکز سے ملحقہ اجتماع گاہ میں ہو گا۔اور دوسرے مرحلے کی اختتامی دعا 15 نومبر کو ہو گی۔