محکمہ بلدیات میں نئی آسامیاں تخلیق

محکمہ بلدیات میں نئی آسامیاں تخلیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر :محکمہ بلدیات کے نظام میں حیرت انگیز طور پر ایک نئی تبدیلی سامنے آئی ہے جو کہ محکمانہ نظام میں انقلاب کی حیثیت رکھتی ہے۔محکمے نے چند نئی آسامیوں کی تخلیق کا اعلان کیا ہے۔یہ آسامیاں محکمے کے اپنے ملازمین ہی کی ترقی کر کے انہیں دی جائیں گی۔

  محکمہ بلدیات میں گریڈ18، 19 اور 20 کی 455نئی اسامیاں تخلیق کر دی گئیں ،جن پر تعیناتی کاعمل جلد مکمل کرلیا جائے گا۔اسامیوں میں 393اسامیاں لوکل گورنمنٹ افسران کےپاس ہونگی،62 پی ایم ایس اور ڈی ایم جی افسران تعینات ہونگے۔ڈی ایم جی اورپی ایم ایس افسران محکمہ بلدیات میں چیف آفیسر تعینات ہو سکیں گے جبکہ افسران چیف میٹروپولیٹن افسربھی لگائے جا سکیں گے۔ بلدیاتی اداروں میں ڈی ایم جی افسران کی گریڈ20میں دو اسامیاں،گریڈ 19میں 14،گریڈ 18 کی 15 اورگریڈ17میں 31اسامیاں ہونگی۔محکمہ بلدیات نےنئی اسامیوں کی تخلیق کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ ذرائع کے مطابق نئی تخلیق کی گئی اسامیوں پر جلد تعیناتی کا عمل بھی مکمل کرلیا جائے گا۔

  یاد رہے کہ محکمہ بلدیات اپنی چستی و بر وقت کی جانے والی سرگرمیوں کی بدولت خبروں میں ہے ،اس پہلے عید الاضحٰی کے موقع پر چیف کارپوریشن آفیسرز،میونسپل کارپوریشن آفیسرزاورچیف آفیسرز میونسپل کمیٹی اورمحکمے کے تمام ملازمین کو اس بات کا پابند بنایا گیا تھا کہ وہ عید تک شہرسے باہرنہیں جاسکیں گے اگر حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلاجواز رخصت لی گئی تو متعلقہ ملازم کو کڑی محکمانا کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تقریباً 657 آفیسرز اور40 ہزارسے زائدملازمین کے شہر چھوڑنے پرپابندی عائدکی گئی تھی اور محکمہ بلدیات نے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورسمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے چیف کارپوریشن آفیسرزکے عیدکے ایام میں شہرسے باہرجانے پرپابندی لگائی گئی

Azhar Thiraj

Senior Content Writer